Skip to product information
1 of 7

My Hygein Menstrual Cup

My Hygein Menstrual Cup

Regular price Rs.1,750.00 PKR
Regular price Sale price Rs.1,750.00 PKR
Sale Sold out
size
Quantity
View full details

Make the switch to a gentle, eco-conscious daily essential with the my hygein Menstrual Cup, thoughtfully crafted for comfort and confidence throughout your day.

The my hyein Cup is the world’s best-designed menstrual cup, featuring a unique skirt-shaped, double-layered rim that ensures 100% safety and leak protection, all without any side effects. Unlike other cups made from local rubber or silicone, the my hygein Cup is made from 100% medical-grade, biocompatible 4th-generation approved silicone. It’s completely latex-free and BPA-free, offering you a worry-free and comfortable experience.  

 پیریڈز میں پر سکون اور ماحول دوست سہولت کا انتخاب

بہترینڈیزائن:  یہ دنیا کا سب سے بہترین ڈیزائینڈ مینسٹرول  کپ ہے، جس کی اسکرٹ جیسی شکل اور ڈبل لیئرڈ رِم سو فیصد حفاظت اور لیک سے بچاؤ کی گارنٹی دیتی ہے، وہ بھی بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے۔

محفوظ ترین میٹیریل: یہ کپ مقامی ربڑ یا عام سلیکون سے نہیں بلکہ 100 فیصد میڈیکل گریڈ، بائیو کمپیٹیبل چوتھی جنریشن سلیکون سے بنایا گیا امپورٹڈ کپ ہے۔

 کیمیکل فری، لیٹیکس اور بی پی اے فری ہے، جو اسے مکمل طور پر محفوظ اور آرام دہ بناتا ہے۔

Feel confident and carefree for up to 12 hours, day or night, with the my hugein Cup, designed to keep up with your active lifestyle while providing reliable protection and lasting comfort around the clock

دن ہو یا رات، بارہ گھنٹے تک بے فکری اور آرام کا اعتماد حاصل کریں my hygein کپ کے ساتھ۔ جو آپ کی متحرک زندگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

Why Choose my Hygein Cup?

  • 10 year reusable.
  • Crafted with feather-soft material.
  • Designed to be long-lasting and eco-friendly.
  • A thoughtful, comfortable design for daily ease.

A smart and sustainable switch from disposable options.

• کپ کو دس سال تک استعمال کر سکتے ہیں۔

• طور پر نرم اور آرام دہ مٹیریل سے تیار کیا گیا۔

• لمبے عرصے تک قابل استعمال – ماحول کے لیے بہتر انتخاب۔

• ایسا ڈیزائن جو روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرے۔

• روایتی استعمال کی اشیاء کا سمارٹ، لاگت بچانے والا متبادل۔

SIZE GUIDE :

SIZE GUIDE

SMALL SIZE
Teenagers (Under 18)
For girls under 18 years.

MEDIUM SIZE
19 to 29 Years
Or for women who had delivery by C-Section.

LARGE SIZE
30+ Years
Or for women who had normal vaginal delivery.

سائز گائیڈ

سمال سائز
ٹین ایجرز (18 سال سے کم)
18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے۔

میڈیم سائز
19 سال سے 29 سال
یا جن کی ڈیلیوری C-Section سے ہوئی ہو۔

لارج سائز
30 + 30 یا سال
یا جن کی ڈیلیوری نارمل ہوئی ہو۔


Collapsible content

FEATURES

  • دوبارہ قابلِ استعمال اور ماحول دوست: مائی ہائیجین کپ ایک پائیدار اور کم خرچ انتخاب ہے، جسے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور بار بار خریدنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
  • آرام دہ اور قابلِ اعتماد: نرم اور لچکدار ڈیزائن بہتر فِٹ فراہم کرتا ہے، جس سے لیکیج کے خدشے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور آپ دن بھر اطمینان سے رہ سکتی ہیں۔
  • 12 گھنٹے تک تحفظ: مائی ہائیجین کپ 12 گھنٹے تک تحفظ فراہم کر سکتا ہے، تاکہ آپ کو بار بار تبدیل کرنے کی فکر نہ ہو۔
  • استعمال اور صفائی میں آسان: سادہ ڈیزائن اور صاف کرنے میں آسان سطح اسے روزمرہ استعمال کے لیے ایک آسان متبادل بناتی ہے۔
  • مختلف سرگرمیوں کے لیے موزوں: تیراکی، ورزش، سفر اور دیگر روزمرہ سرگرمیوں کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا کمپیکٹ سائز اسے ساتھ رکھنا بھی آسان بناتا ہے۔
  • پیریڈ شروع ہونے سے پہلے بھی تیار: مائی ہائیجین کپ کو ماہواری شروع ہونے سے پہلے بھی تیار رکھا جا سکتا ہے، تاکہ اچانک پیریڈ آنے کی صورت میں آپ پہلے سے تیار ہوں۔

FAQ

- مینسٹرول کپ کیا ہے؟

مینسٹرول کپ نرم سلیکون سے بنا ایک دوبارہ قابلِ استعمال پروڈکٹ ہے، جسے ماہواری کے دوران جسم کے اندر رکھ کر خون جمع کیا جاتا ہے۔

- مینسٹرول کپ کیسے کام کرتا ہے؟

مائی ہائیجین مینسٹرول کپ اندر جا کر نرمی سے اپنی جگہ سیل بنا لیتا ہے اور خون کو جذب کرنے کے بجائے جمع کرتا ہے۔ اسے وقتاً فوقتاً خالی اور صاف کرنا ضروری ہوتا ہے۔

- میں مائی ہائیجین مینسٹرول کپ کتنی دیر تک پہن سکتی ہوں؟

آپ مائی ہائیجین کپ کو 12 گھنٹے تک استعمال کر سکتی ہیں، تاہم یہ آپ کے ماہواری کے فلو پر منحصر ہے۔

- مجھے مائی ہائیجین کپ کتنی بار خالی اور صاف کرنا چاہیے؟

عام طور پر ہر 8 سے 12 گھنٹے بعد کپ خالی اور صاف کرنے کی تجویز دی جاتی ہے، جبکہ زیادہ فلو کی صورت میں اسے اس سے پہلے بھی خالی کیا جا سکتا ہے۔

- کیا زیادہ فلو کی صورت میں مینسٹرول کپ استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں! مائی ہائیجین کپ مختلف فلو لیولز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاہم زیادہ فلو کی صورت میں اسے زیادہ بار خالی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

- کیا مائی ہائیجین مینسٹرول کپ محفوظ ہے؟

جی ہاں، مائی ہائیجین کپ اعلیٰ معیار کے نرم اور لچکدار سلیکون سے بنایا گیا ہے۔

- میں اپنے لیے مائی ہائیجین کپ کا صحیح سائز کیسے منتخب کروں؟

مائی ہائیجین کپ تین سائزز میں دستیاب ہے: سمال، میڈیم اور لارج۔ صحیح سائز کے لیے ہماری سائز گائیڈ دیکھیں۔

- مائی ہائیجین کپ کیسے داخل اور باہر نکالا جاتا ہے؟

کپ کو فولڈ کر کے آہستگی سے اندر داخل کریں۔ اندر جا کر یہ کھل کر اپنی جگہ سیل بنا لیتا ہے۔ نکالتے وقت پہلے بیس کو ہلکا سا دبا کر سیل ختم کریں، پھر کپ کو آہستگی سے باہر نکالیں۔

- مائی ہائیجین کپ کو کیسے صاف کیا جائے؟

ہر استعمال کے بعد کپ کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ ماہواری سے پہلے اور بعد میں کپ کو چند منٹ ابال کر سینیٹائز کرنا بھی مفید ہے۔

- کیا ورزش یا تیراکی کے دوران مائی ہائیجین کپ استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں! صحیح طریقے سے لگایا گیا مائی ہائیجین کپ ورزش اور تیراکی جیسی سرگرمیوں کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔

- کیا میں مائی ہائیجین کپ پہن کر سو سکتی ہوں؟

جی ہاں، کپ کو سونے کے دوران بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ مدت کے اندر خالی اور صاف کرنا ضروری ہے۔

- مائی ہائیجین کپ کتنے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟

مناسب دیکھ بھال اور صفائی کے ساتھ مینسٹرول کپ کئی سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر کپ میں خراب ہونے، پھٹنے یا ساخت میں تبدیلی کے آثار نظر آئیں تو اسے تبدیل کر دیں۔

- کیا مائی ہائیجین کپ استعمال کرنے سے لیکیج یا بدبو ہو سکتی ہے؟

صحیح سائز اور درست طریقے سے لگانے کے بعد لیکیج کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ کپ کو باقاعدگی سے خالی اور صاف کرنا بدبو سے بچنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

- کیا غیر شادی شدہ خواتین مائی ہائیجین کپ استعمال کر سکتی ہیں؟

جی ہاں، غیر شادی شدہ خواتین بھی مینسٹرول کپ استعمال کر سکتی ہیں۔ تاہم ہر فرد کا جسم مختلف ہوتا ہے، اس لیے مناسب سائز اور درست استعمال کا طریقہ منتخب کرنا ضروری ہے۔

- جب مائی ہائیجین کپ استعمال نہ کر رہی ہوں تو اسے کیسے محفوظ رکھوں؟

کپ کو اچھی طرح صاف اور خشک کرنے کے بعد فراہم کردہ بریدر ایبل پاؤچ میں رکھیں تاکہ ہوا کا گزر برقرار رہے۔ اسے ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھنے سے گریز کریں۔

CONTACT

  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
A
Aqsa arif

Wonderful experience by using this.